کوئٹہ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال بولان میڈیکل کمپلیکس میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے، کتوں کے اسپتال میں گھومنے کی وڈیو سامنے آگئی ہے۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی آوارہ کتے اسپتال کے کوریڈور میں آزادانہ گھوم رہے ہیں، جن کو بھگانے کیلئے وہاں نہ تو انتظامیہ اور نہ ہی سکیورٹی گارڈز موجود ہیں۔
وڈیو سامنے آنے کے بعد ایم ایس نے تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنادی ہے جو واقعے سے متعلق 12 گھنٹے میں رپورٹ مکمل کر کے جمع کرائے گی۔
ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر نور اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آوارہ کتوں کا گھومنا سکیورٹی پر تعینات نجی سکیورٹی گارڈز کی غفلت ہے۔ نجی سکیورٹی کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کے حوالے سے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔