مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال سے بھارت میں لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔
بھارتی وزارت شپنگ اور پورٹ کے خصوصی سیکریٹری راجیش کمار سنہا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی کی وجہ سے ایل پی جی کی ترسیل میں مشکلات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھارتی پرچم بردار جہاز شیوالک اور نندا آبنائے ہُرمُز سے گزرے ہیں، جو 92 ہزار ٹن ایل پی جی لا رہے ہیں اور 16 یا 17 مارچ تک بھارت پہنچیں گے۔
راجیش کمار سنہا نے مزید کہا کہ خام تیل، ایل پی جی اور ایک این جی کے دیگر 22 بھارتی پرچم برادر جہاز آبنائے ہُرمُز کے مغرب میں موجود ہیں۔
بھارت میں ایران کے سفیر محمد فتح علی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کچھ بھارتی جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے گزرنے کی اجازت دینے کی تصدیق کی ہے۔