• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں ریت کا طوفان، تباہ حال فلسطینی مشکلات کا شکار

تصویر، امریکی میڈیا
تصویر، امریکی میڈیا

غزہ میں ریت کے طوفان سے اسرائیلی جنگ سے تباہ حال فلسطینیوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرد و غبار نے غزہ کو لپیٹ میں لے لیا، طوفانی ہواؤں سے بے گھر فلسطینیوں کے خیمے اُکھڑ گئے۔

غزہ کے باسیوں کو سانس کی بیماریوں اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، غزہ میں فلسطینی پہلے ہی طبی سہولیات کی کمی اور خراب رہائشی حالات کا شکار ہیں۔

دوسری طرف اسرائیل میں شدید گرد و غبار کا طوفان سے ہوا کی رفتار 62 میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔ شدید دھند اور ریت کے طوفان نے اسرائیل کے بیشتر حصے لپیٹ میں لے لیے، جنوبی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید