• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روی شاستری نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کا ملبہ آئی پی ایل پر ڈال دیا

دبئی (جنگ نیوز) سابق کرکٹرز، ماہرین اور ٹیم ممبرز کے بعد اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سبکدوش ہونے والے کوچ روی شاستری نے بھی ورلڈکپ ٹی 20 میں ناقص کارکردگی کا ذمہ دار آئی پی ایل کو قرار دیدیا، ان کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کی وجہ سے کھلاڑی ذہنی طور پر تھکے ہوئے تھے۔بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی جزوی طور پر ایک توسیع شدہ بائیو سیکیور ببل بھی ہے۔ ہم آئی پی ایل اور ورلڈ کپ کے درمیان ایک بڑا فرق پسند کریں گے۔ کھلاڑی پیٹرول پر نہیں چلتے۔ کرکٹرز کو ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ سے نجات پانے کیلئے آرام کی ضرورت ہے۔ کرکٹ بورڈز اور آئی سی سی کوسوچنا چاہیے کہ کھلاڑیوں کی ذہنی تھکاوٹ کو کس طرح سنبھالیں۔ ہوسکتا ہے کچھ عرصے بعد، آپ دیکھیں گے کھلاڑی سیریز سے باہر ہونا شروع ہوجائیں گے۔

تازہ ترین