• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمود ریاض برطانیہ پہنچ گئے

سلائو( اورنگزیب چوہدری ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر برقیات و اطلاعات تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما محمود ریاض آزاد کشمیر میں طویل قیام کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے۔لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ان کے قریبی دوستوں، عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ محمود ریاض سال 2006سے سال 2011 تک آزاد کشمیر اسمبلی کے اوورسیز ممبر تھے، وہ دو بار آزاد کشمیر کابینہ کے وزیر رہے، محمود ریاض آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن سے سات ماہ قبل پاکستان گئے اور انتحابات میں تحریک انصاف کے لیے بھرپور الیکشن کمپین چلائی اور آزاد کشمیر کے انتحابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔ بالخصوص اپنے آبائی حلقہ سہنسہ ضلع کوٹلی میں تحریک انصاف کو 40 سال بعد کامیابی دلوانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ سابق وزیر محمود ریاض سے ان کی رہائش گاہ سلاؤ میں مختلف کمیونٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کی اور انہیں آزاد کشمیر کے انتحابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر مبارک باد دی۔

تازہ ترین