• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں کورونا اقدامات سخت،ویکسی نیشن کیلئے لوگوں کا رش

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا کی حکومت کی طرف سے کورونا اقدامات کو سخت کرنے کے فیصلے کا اچھا اثر پڑ رہا ہے۔ ویکسی نیشن سنٹرز پر لوگوں کی تعداد بڑھ گئی، وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک مکمل طور پر ٹیکے نہیں لگوائے ہیں،سنٹرز پر ان کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، حکومتی اقدامات کے اعلان سے پہلے اوسطاً ایک دن میں صرف 9000 افراد کو ویکسین لگائی جارہی تھی،اب یہ تعداد 32000 ہزار روازنہ تک پہنچ چکی ہے۔ دوسری طرف کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا امکان بڑھتا جا رہا ہے۔گزشتہ ہفتے 10000 نئے کیسز کے بعد انفیکشن میں کمی ہو ئی ہے اور کیسز 8178 پر آ گئے ہیں، تاہم ماہرین مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، گزشتہ روز مجموعی طور پر8920 کووِڈ کیسز درج کیے گئے، آسٹرین حکومت کے نئے اقدامات کو مکمل طور پر موثر ہونے میں تین سے چار ہفتے لگیں گے۔، اگر صورتحال کنٹرول میں رہی تو لاک ڈاؤن کو روکا جا سکتا ہے، حالات خراب ہونے پر تین سے چار ہفتوں کا محدود لاک ڈاؤن لگنے کے امکانات ہوں گے، اس ماہ کے آخر تک آسٹریا میں کورونا کی صورتحال واضح ہو جائے گی، محقق پیٹر کلیمک صورتحال اور لاک ڈائون کو روکے جانے کے قابل سمجھتے ہیں۔
تازہ ترین