• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کوویڈ پھیلنے کے بعد بچوں نے کم سبزیاں کھائیں

لندن /کراچی (نیوز ڈیسک)ویلز مطالعے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کوویڈ پھیلنے کے بعد بچوں نے کم سبزیاں کھائیں، کم ورزش کی اور جذباتی مشکلات کا سامنا کیا۔ویلز مطالعے میں دس اور گیارہ سال کے بچوں پر کوویڈ کے اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔ کارڈف یونیورسٹی کے تفتیش کاروں کی جانب سے کیے گئے دو سالہ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 2019 میں کیے گئے سروے کے مقابلے پرائمری اسکول جانے والے بچوں نے 2021کے اوائل میں بلند یا طبی لحاظ سے اہم جذباتی مشکلات میں تیزی سے اضافے کی اطلاع دی۔ اپریل اور جون کے درمیان ہونے والے سروے میں پتا چلا ہے کہ 6سال کی عمر میں 27فیصدبچوں نے 2019میں صرف 17فیصد کے مقابلے میںاہم جذباتی مشکلات کا مظاہرہ کیا جبکہ رویے کی مشکلات میں معمولی تبدیلی کی اطلاع دی۔ غریب پس منظر سے تعلق رکھنے والے بچوں میں جذباتی اور طرز عمل کی مشکلات کی رپورٹ امیر خاندانوں کے مقابلے میں تقریباً دو گنا زیادہ تھی۔
تازہ ترین