لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نےچیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا،عدالت کے روبرو سمیع ابراہیم نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پیمرا کیلئے 2018 میں اشتہار دیاگیا۔چیئرمین پیمرا کی قابلیت کا معیار قانون اورفنانس رکھا گیا،موجودہ چیئرمین پیمرا کی اہلیت ماسٹر ان پولیٹیکل سائنس ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ چیئرمین پیمرا تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔