• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت ترین کے ممکنہ سینٹ انتخاب کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

پشاور( نمائندہ جنگ)پشاورہائیکورٹ میں وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کے ممکنہ سینٹ انتخاب کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں پولنگ روکنے کی بھی استدعاکی گئی ہے۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی کیجانب سے دائر آئینی درخواست میں عدالت عالیہ سے پولنگ کیخلاف حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ سینٹ کے ضمنی انتخابات کاڈرامہ ایک ایسے شخص کیلئے رچایاجارہا ہے جو غیرمنتخب ہونے کے باوجود پورے 6ماہ ملک کا وزیرخزانہ رہا۔ رٹ میں کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ آئین کے کس آرٹیکل اور قانون کے تحت سب سے بڑے مالی منصب پروہ فائز رہا؟ کیا صدر مملکت کے روبرو وزارتی حلف اٹھانے سے پہلے موصوف نے قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے کوئی حلف اٹھایا؟ نیز اکتوبر میں وہ کیوں وزارت سے دستبردار ہوگئے ۔ درخواست گزا رکے مطابق وہ عدالت کے روبرو اآئین کے متعلقہ آرٹیکل سے انکی تقرری کو غلط ثابت کریں گے لہذا عدالت عالیہ الیکشن کمیشن کو حکم جاری کرے کہ موصوف کو انتخابی دوڑ سے فی الفور نکالاجائے کیونکہ وزیرخزانہ کا چارج لیکر انہوں نے آئین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے ۔ایسے افراد کو سینٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے لہذا عدالت سے پولنگ کیخلاف حکم امتناع جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
تازہ ترین