• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریدکے میں میاں بیوی اور حافظ آباد میں ماں بیٹی کی لاشیں برآمد


پنجاب کے شہر مریدکے، کے محلہ پیربخاری میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیں، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

حافظ آباد کے علاقے کوٹ سرور میں گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں ملی، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی۔

دوسری جانب گجرات میں عدالت کے باہر لڑکی کے قتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

لڑکی کو سیشن کورٹ کے باہر کار میں قتل کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق گھر والے لڑکی کی پسند کی شادی پر ناراض تھے۔

تازہ ترین