بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور اُن کی گرل فرینڈ پترالیکھا کی شادی کی تقریبات کی تاریخ اور مقام سامنے آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار راج کمار راؤ رواں ماہ اپنی دیرینہ دوست پترالیکھا سے شادی کرنے والے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار راؤ کی شادی کی تقریبات کا انعقاد 10 نومبر سے جے پور میں ہوگا۔
راج کمار راؤ کی شادی کی تقریبات کے لیے 10، 11 اور 12 نومبر کی تاریخ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا شاہی ریاست راجستھان میں شادی کی روایتی تقریب میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔
راج کمار راؤ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’اداکار کی شادی کے دعوت نامے تقسیم کیے جا رہے ہیں اور تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ شادی میں صرف ان کے قریبی اور عزیز ہی شریک ہوں گے۔‘