• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راج کمار راؤ نومبر میں شادی کرنے والے ہیں؟

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اداکار راج کمار راؤ اپنی قریبی دوست پترلیکھا کے ساتھ رواں سال نومبر میں شادی کرنے والے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ راج کمار راؤ اور اُن کی گرل فرینڈ کی شادی کی تقریبات نومبر میں 10، 11 اور 12 کی تاریخوں میں منعقد کی جائیں گی۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جوڑے کے قریبی مشہور شخصیات کو پہلے ہی مطلع کر دیا گیا ہے اور شادی کی تقریب میں رشتے دار اور قریبی دوست ہی شامل ہوں گے۔

دوسری جانب ابھی تک راج کمار راؤ اور اُن کی گرل فرینڈ کی جانب سے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین