• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمیمہ ملک کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

معروف پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

حمیمہ ملک جوکہ ’انٹرنیشنل پاکستان پریسٹیج ایوارڈز ‘ میں شرکت کے لیے ترکی میں موجود ہیں، انہیں اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا اپنڈکس کا آپریشن کیا گیا ہے۔

حمیمہ ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’ نظر جان لے سکتی ہے، برائے مہربانی جتنے بھی لوگ آپ کے ارد گرد موجود ہیں سب کے لیے دعا کریں، ایک چلتا پھرتا بندہ مر سکتا ہے۔‘


انہوں نے لکھا کہ ’ پیار سے دیکھو ، خداسے ہر کسی کی خیر مانگو۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اللہ کسی کو حسد کی نظر نہ لگائے۔‘

حمیمہ ملک نے بتایا کہ ’ انہوں نے استنبول میں اچانک اپنڈکس پھٹنے سے موت دیکھی ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’ اللہ نے انہیں نئی زندگی دی ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ برائے مہربانی! اپنے اردگرد لوگوں سے اچھا سلوک کریں، زندگی بہت چھوٹی ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ کچھ نہیں پتا کہ اگلے لمحے ہم زندہ ہوں یا نہیں۔‘

اداکارہ نے زندگی کی تلخ حقیقت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ زندگی ایک لمحے میں جا سکتی ہے ہم اپنے آپ کو بادشاہ سمجھ کر پتا نہیں کس غرور میں سوتے جاتے ہیں، بولتے، ہنستے، گاتے ہیں۔‘

انہوں نےاپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ ’جبکہ سارے جہاں کا بادشاہ ایک لمحے میں سب ہلا سکتاہے مٹا سکتا ہے۔‘

تازہ ترین