• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری کامیابی صرف اللّہ کی وجہ سے ہے: حمیمہ ملک

پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار یعنی بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ اُنہیں صرف اللّہ تعالیٰ کی وجہ سے کامیابی ملی ہے۔

حمیمہ ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے لکھا کہ ’اُن کی کامیابی کی وجہ اللّہ تعالیٰ ہیں اور اُنہوں نے یہ بات اپنے چھوٹے بھائی فیروز خان سے سیکھی ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں وہ باتیں آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں جو میں نے محسوس کیں۔‘

 اُنہوں نے کہا کہ ’مغرور، بدتمیز اور اکڑ میں رہنا ’کُول‘ نہیں ہے بلکہ خوش اخلاق بننا بہتر ہے۔‘

حمیمہ ملک نے کہا کہ ’شائستہ بنیں، مہربان رہیں، اپنے نفس کا بہتر ورژن بنیں، اپنے اندر روحانی محبت پیدا کریں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’ایسا انسان بنیں جس سے سب خوش ہوں، جس کو سب پسند کریں اور اللّہ بھی خوش ہو۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم سب کے لیے ایک وقت مقرر ہے لہٰذا اُس وقت کے آنے سے پہلے خود کو بہترین بنالیں۔‘

خیال رہے کہ حمیمہ ناصرف پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں بلکہ وہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ اُن کی فلم میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

حمیمہ ملک نے 2010 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی صرف 2 سال ہی چل سکی تھی اور اس جوڑے نے 2012 میں اپنے راستے الگ کرلیے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید