بھارتی کرکٹر ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بیٹی کو دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے کے الزام میں جس شخص کو گرفتار کیا گیا، اس کا تعلق حیدرآباد سے ہے جبکہ وہ پیشے سے سافٹ ویئر انجینیئر ہے۔
واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان کے خلاف شکست کے بعد ویرات کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملی تھیں۔
ممبئی پولیس نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ رامنگیش الیباتھینی نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسے حیدر آباد سے گرفتار کرکے ممبئی لایا جارہا ہے جبکہ اس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ماضی میں کھانوں کی ترسیل کے لیے بنائی گئی ایپلیکیشن کے لیے کام کیا کرتا تھا۔