• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کا جویریہ عباسی کی تنقید پر ردعمل

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے جویریہ عباسی کی تنقید پر ردعمل دے دیا۔

صبا قمر حال ہی میں اُس وقت تنازع کا شکار ہوئیں جب انہوں نے کراچی منتقل ہونے سے متعلق گفتگو کے دوران استغفر اللّٰہ کہا۔ 

واضح رہے کہ صبا قمر اسلام آباد میں رہتی ہیں اور اپنے اس فیصلے پر مطمئن ہیں۔

ان کے اس بیان پر کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جویریہ عباسی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس شہر نے آپ کو شہرت دی، اس کا احترام کرنا چاہیے، انہوں نے صبا کے اندازِ بیان کو بھی ناپسند کیا۔

صبا قمر نے انسٹاگرام پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ استغفر اللّٰہ کہنا اللّٰہ سے معافی مانگنے کا ایک طریقہ ہے اور لوگ میری بات کو غلط سمجھ رہے ہیں، ہر شخص کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے، اظہارِ رائے کی آزادی اہم ہے اور کسی کو خوف یا دباؤ کے باعث اپنی بات کہنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر اس معاملے پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ لوگوں کو صبا کو تنہا چھوڑ دینا چاہیے اور معمولی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔

 ایک اور صارف نے کہا کہ صبا کو بھی چاہیے کہ وہ ہر بات کا جواب دینا چھوڑ دیں کیونکہ لوگ ویوز کے لیے بات کرتے ہیں، جبکہ کچھ صارفین نے صبا کے مؤقف کی حمایت بھی کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید