• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں کبھی کسی کو اس مقام تک پہنچنے نہیں دیتی جہاں وہ مجھ سے محبت کا اظہار کرسکے: اریج چوہدری

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور پہلی مس پاکستان اریج چوہدری نے یکطرفہ محبت کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یک طرفہ محبت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے محبت کے اظہار سے گریز کرنے کی وجہ بتا دی اور کہا کہ کبھی کسی سے یک طرفہ محبت نہیں کی، کیونکہ یہ وقت کا ضیاع ہے۔ اس لیے میں ابتدا سے ہی معاملات کو واضح رکھنا بہتر سمجھتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی کسی کو اس مقام تک پہنچنے ہی نہیں دیتی جہاں وہ مجھ سے محبت کا اظہار کر سکے۔ اگر مجھے محسوس ہو کہ کوئی شخص میرے لیے جذبات رکھتا ہے اور میں خود اس میں دلچسپی نہیں رکھتی، تو میں بروقت فاصلہ اختیار کر لیتی ہوں۔

اریج کے مطابق کسی کا دل توڑنا درست نہیں، میں دوسروں کے جذبات کے احترام پر یقین رکھتی ہوں، اسی لیے اگر مجھے اندازہ ہو جائے کہ سامنے والا سنجیدہ ہو رہا ہے تو میں صورتحال واضح کر کے خود کو الگ کر لیتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک کسی نے آ کر مجھ سے براہِ راست محبت کا اظہار نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ اور ماڈل اریج چوہدری نے اپنے کیریئر کا آغاز مقابلہ حسن سے کیا اور پہلی مس پاکستان بنیں۔ بعد ازاں انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور فلموں و ڈراموں میں کام کیا۔ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں انہوں نے نتاشا کے کردار سے شہرت حاصل کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید