• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان بتائیں جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا، مریم نواز

لاہور (نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ سیل) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹ میں رد عمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ ابھی ابھی ریجیکٹڈ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ اراکین مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں۔ تو کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا؟ ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے،ایک دوسرے ٹویٹ میں مریم نواز نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پرعذاب کے دن ختم ہونے کو ہیں۔ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟ چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو، میں کیا کروں؟ پٹرول مہنگاتوگاڑی مت چلاؤ،میں کیا کروں؟ خواتین سےزیادتی ہے توگھر بیٹھیں، میں کیا کروں؟ شہدا کے لواحقین صبرکریں، میں کیا کروں؟ تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہو! لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں! بے سکون ہو تو قبر میں جاؤ، سکون ملے گا میں کیا کروں؟

تازہ ترین