• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی گیم شروع نہیں ہو رہا، عمران خان 5 سال پورے کرینگے، شیخ رشید

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اے پی ایس شہدا کے لواحقین کی طرف سے درخواست آئے گی تو کارروائی کریں گے، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے حکومت اور وزیراعظم پر بھی لاگو ہیں لہذا سپریم کورٹ جو کہے گی وزیراعظم سنیں گے کیونکہ سپریم کورٹ بھی جمہوریت کا حصہ ہے، انھوں نے کہا کہ کوئی گیم شروع نہیں ہورہا اور گیم صرف عمران خان کا ہے لہذا وہ پانچ سال پورے کریں گے،انہوں نےکہاکہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے ذمہ داروں کو بے نقاب کریں گے۔ عدالت کہے نوازشریف کولانا ضروری ہے تو24 گھنٹے میں پاسپورٹ دیدینگے۔

تازہ ترین