کراچی (نیوز ڈیسک) بدھ کو آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو طلب کیا جس پر وزیراعظم عدالت میں پیش ہو گئے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے وزیراعظم کو طلب کیا ہو۔ ماضی میں بھی کئی وزرائے اعظم کو سپریم کورٹ طلب کیا گیا تھا جبکہ دو سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف سپریم کورٹ کے احکامات پر نااہل بھی ہو چکے ہیں۔