وزیرِ ریلوے سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں تھا کہ اتنے سینیٹرز میرے ساتھ آئیں گے، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے اعظم سواتی نے یہ بات کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیرِ اعظم آدھے گھنٹے میں اعلیٰ عدالت میں پیش ہوئے، یہ قانون اور انصاف کی جیت ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا ہمارا کام ہے، ملک میں انتخابی اصلاحات لانا پارلیمنٹ، وزراء اور حکومت کا مشترکہ کام ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیکھیں گے کہ مستقبل میں الیکشن کمیشن وہ کردار ادا کرے گا جس سے آئندہ نسلیں مستفید ہوں، الیکشن کمیشن قابلِ اعتبار ادارہ ہو گا۔