• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمی فائنل: پاکستان کیلئے اسٹار کرکٹرز کا نیک خواہشات کا اظہار

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے لیے پاکستان ٹیم کے لیے اسٹار کرکٹرز نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس وقت زبردست ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہی ہے اور ہم پُرامید ہیں کہ پاکستان ٹیم یہ ٹورنامنٹ جیتے گی۔

ویمن کرکٹر جویریہ خان نے کہا کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ جیت پاکستان ٹیم کی ہوگی۔

کرکٹر عالیہ ریاض نے کہا کہ جس طرح کھیلتے آرہے ہیں اسی طرح کھیلیں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کا رکردگی توقعات سے بڑھ کر ہے، ٹیم کی کارکردگی سے دوسری ٹیمیں انڈرپریشر ہیں، پاکستان کا پرچم بلند ہوگا۔

ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وننگ مومنٹم برقرار رہے گا۔

فاسٹ بولر سہیل خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم زبردست فائٹ کر رہی ہے، ایسے ہی کھیلیں۔

محمد حسنین نے کہا کہ پوری ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے، ورلڈ کپ بھی پاکستان ٹیم جیتے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین