اسرائیل کے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں متعدد فضائی حملے جاری ہیں، بعض مقامات پر شدید گولہ باری بھی کی گئی۔
حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں، لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے الطیبہ، مجادل اور زبقین کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے قانا شہر میں ایک گھر کو بھی نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیلی حملوں کے باعث جنوبی لبنان کے کئی علاقوں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے اور اب تک تقریباً 8 لاکھ افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔