• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی

حکومت نے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی، حکومت نے اپوزیشن کے مطالبے پر تعیناتی کمیٹی کی تشکیل نو کی، کمیٹی میں اپوزیشن کے مزید 4 ممبران کو شامل کر لیا گیا۔

حکومت نے چاروں صوبوں سے ایک ایک سینیٹر کو شامل کیا ہے، سندھ سے پیپلز پارٹی کے تاج حیدر، پنجاب سے ن لیگ کے اعظم نذیرتارڑ کو شامل کیا گیا ہے۔

 کے پی سے اعظم خان سواتی، بلوچستان سے منظور احمد کاکڑ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئے ممبران کی شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

قومی خبریں سے مزید