قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا۔
بابراعظم اور محمد رضوان نے بطور بیٹنگ پارٹنرز ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹنر شپ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
پاکستانی اوپنرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور 411 پارٹنر شپ رنز بنائے ہیں، یوں بابراعظم اور محمد رضوان سب سے زیادہ پارٹنر شپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئے۔
پاکستان کے موجودہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھو ہیڈن اور ایڈم گلکرسٹ نے 2007ء میں بطور پارٹنرز 335 رنز بنائے تھے۔
ٹی20 ورلڈ کپ کی انفرادی رنز کی ترتیب میں بھی بابر اعظم 303 رنز کے ساتھ پہلے اور محمد رضوان 281 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔