• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب بھی سیمی فائنل دیکھنے کے لیے دبئی میں موجود

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب بھی سیمی فائنل دیکھنے کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہیں، مریم اورنگزیب پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے دبئی پہنچی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے سیمی فائنل کے دوران اسٹیڈیم سے وکٹری کےنشان کی تصویر شیئر کردی۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں سپورٹ کرنے کے لیےخوشی ہو رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے زبردست آغاز کیا ہے، ہم انشاءاللّٰہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتیں گے۔

تازہ ترین