• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2015 ورلڈکپ کی فائنلسٹ ٹیمیں دوبارہ فائنل میں مدمقابل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں وہی دو ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں جنہوں نے کرکٹ ورلڈکپ 2015 کا فائنل کھیلا۔

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔ 

ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ 

دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ناک آؤٹ مرحلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

قومی ٹیم نے کینگروز کو 177 رنز کا ہدف دیا جس اس نے 19ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ 

اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ 14 نومبر کو دبئی کے مقام پر ایونٹ کے فائنل میں ٹکرائیں گی۔ 

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں کرکٹ ورلڈکپ 2015 کے فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا باآسانی نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپئن بن گیا تھا۔

تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ آسٹریلیا نیوزی لینڈ کو دوبارہ فائنل میں شکست دیتی ہے یا پھر نیوزی لینڈ اپنا بدلہ لینے میں کامیاب ہوگا؟ اس کا فیصلہ 14 نومبر کو ہوگا۔

تازہ ترین