• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں کل احتجاجی مظاہرہ ہوگا، قاری عثمان

کراچی (پ ر )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء،ضلع کیماڑی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت سے نجات حاصل کئے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے، 13نومبر کو مولانا فضل الرحمنٰ کی قیادت میں کراچی میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا،ضلع کیماڑی کے عوام بھرپور شرکت کریں، ان خیالات کااظہار انہوں نے 13نومبرکو پی ڈی ایم کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں کے دورے میں اجتماعات سے خطاب اور علماء کرام،عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین