اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری دہلی سرکار سے آج جتنا متنفر ہے وپہلے کبھی نہیں تھا۔مسلم دنیا مظالم رکوانے کے لئے کردار ادا کرے،اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیری بھارت سے جتنا متنفر آج ہیں پہلے نہ تھے ، مسلم دنیا مظالم رکوانے میں کردار ادا کرے،مارچ 2022میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کے خصوصی ایلچی کو صورت حال سے آگاہ کیا ہے، کووڈ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں لوگ مشکل تھے، اس سے بھی آگاہ کیا۔