• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران بارڈر گبد 250 میں مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا جائیگا، چیف سیکریٹری بلوچستان

گوادر ( آن لائن ) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ عنقریب پاک ایران بارڈر گبد250میں بارڈرمارکیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا اس سلسلے میں گوادر میں زیر صدارت پاک چائنا بزنس سینٹر میں گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور پیش رفت کے حوالے سے اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کو چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر کاشانی ،چائنا اورسیز پورٹ اولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ با زونگ ,کمشنر مکران ڈویژن شاہ عرفان غرشین اور ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ر عبدالکبیر خان زرکون نے چیف سیکرٹری کو تفصیلی بریفنگ دی ،اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گوادر میں آبنوشی کی فراہمی ، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی جبکہ محکمہ تعلیم میں مقامی نوجوانوں کو خالی اسامیوں پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر جلد از جلد رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔چیف سیکرٹری نے کہاکہ ضلع گوادر سے متصل پاک ایران بارڈر گبد 250 پر بارڈر مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع گوادر کیلئیفائر بریگیڈ خریدنے اور فشریز قوانین کو دورعصر کے تقاضوں کے ہم آہنگ کرنے کے لئے بھی کام ہورہا ہے انہوں نے محکمہ صحت کو گوادر میں عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ ضروری نوعیت کے کاموں کے لئے ضروری ہدایات بھی جاری کی ۔

تازہ ترین