• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

TLP کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات کا علم نہیں‘ شیخ رشید

اسلام آباد( نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں تحریک لبیک کیساتھ معاہدے کی تفصیلات کا مجھے علم نہیں ‘ معاہدہ ایک لفافے میں بند ہے ، کھلے تو پتہ چلے گا اس میں کیا ہے‘ اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں مگر کچھ نہیں ہونے جارہا‘میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور یہی دعا ہےکہ وہ 5 سال پورے کریں۔ پاکستان میں اورکوئی کام ہو تا نہیں آبادی بڑھتی رہتی ہے‘انتخابی اصلاحات پر اتحادیو ں کے تحفظات ہیں‘ اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس سوچ سمجھ کر ہی ملتوی کیا ہوگا، خونریزی کی بجائے مذاکرات بہترین راستہ ہے۔ پاکستان نے پہلے میچ میں بھارت کو شکست دے کر فائنل جیت لیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے لیے راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین