مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دوسرے سیمی فائنل میں شکست کے بعد قومی کرٹ ٹیم کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔
مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘آپ پورے ٹورنامنٹ میں روشن ترین ستاروں کی طرح چمکتے رہے اور ایک ایسی قوم کے لیے خوشی اور مسرت لائے جو اس کے لیےترس رہی تھی۔‘
اُنہوں نے قومی کرکٹرز کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے کہا کہ ’جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے۔‘
مریم نواز نے مزید کہا کہ ’آپ نے اپنی طرف سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔‘
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ناک آؤٹ مرحلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔