• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے امریکا اور روسی خصوصی نمائندگان برائے افغانستان کی ملاقاتیں


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا اور روس کے نمائندگان خصوصی برائے افغانستان، تھامس ویسٹ اور ضمیر کابلوف نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا اور روس کے نمائندگان خصوصی برائے افغانستان، تھامس ویسٹ اور ضمیر کابلوف نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تھامس ویسٹ سے ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ طویل مدتی اور کثیر الجہتی تعلقات کا خواہاں ہے۔

ضمیر کابلوف سے ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام علاقائی پلیئرز کے ساتھ دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

پاکستان روس کے ساتھ طویل مدتی اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے، ملاقاتوں میں آرمی چیف نے انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کے لیے افغانستان کے لیے عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی اور روسی نمائندگان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر منیجمنٹ کے لیےکاوشوں کی تعریف کی اور پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کو دہرایا۔

تازہ ترین