• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول، فضل الرحمان ملاقات میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے قائدین حزب اختلاف کا اہم کردار

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے مابین براہ راست ملاقات کروانے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے قائدین حزب اختلاف نے اہم کردار ادا کیا۔

16نومبر کو پی ڈی ایم کے ورچوئل اجلاس میں پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی جا سکتی ہے،بلوچستان کی طرح پنجاب اور وفاق میں بھی تبدیلی لانے کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں میں مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

حالیہ دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ ہونے والی مسلسل ملاقاتوں میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اس بات پر بار بار اصرار کیا کہ بلاول بھٹو پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملیں۔

شہباز شریف کی اس تجویز کی سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بھر پور تائید کی،پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے قائدین حزب اختلاف نے اس معاملے میں مسلسل باہمی رابطہ رکھ کر بلاول مولانا ملاقات کروانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

تازہ ترین