• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی تیل کے کاروبار پرعائدپابندی ختم کی جائے‘جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے وفاقی اداروں سے پاک افغان اورپاک ایران سرحد پر کاروبار سے پابندی ختم کرنے کی کائوشوں کو سراہتے ہیں ایرانی تیل کے کاروبارپرعائد پابندی بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ا س سے 90ہزار خاندان متاثر ہیں بارڈر ٹریڈ سے لاکھوں افراد کاروزگار وابستہ ہیں پابندی کے باعث بے روزگاری کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جو مہنگائی کے مارے عوام پر جبر کے مترادف ہے انہوںنے کہاکہ چمن سرحد پر چھوٹے کاروبار کی اجازت نہ دینے سے نوجوان مایوس ہیں تودوسری جانب جرائم میں اضافہ ہونے کا خطرہ ہے ۔
تازہ ترین