ملتان(سٹاف رپورٹر)گرین لینڈ میرج کلب میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے جلسے میں جیب کتروں نےتحریک انصاف کے سٹی نائب صدر شیخ واجد شوکت کی جیب کاٹ لی۔ پرس میں ضروری دستاویزات اور پچاس ہزار روپے تھے۔شیخ واجد شوکت نے کہا کہ جلسوں میں پولیس اہلکار سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جیب کتروں پر بھی اپنی گرفت مضبوط کریں تاکہ ورکرزکو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرس میں موجود دستاویزات کے غلط استعمال پر میں ذمہ دار نہیں ہونگا۔