• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ٹریفک پولیس کا کریک ڈاون،56ہزار 600افراد کے چالان

پشاور( کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار افراد کیخلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا ہے، کریک ڈاون کے دوران اب تک 56ہزار 600سے زائد افراد کو چالان کر کے ان سے جرمانہ کی مد میں سے 56لاکھ 60ہزار سے زائد رقم وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی ہے، موٹر سائیکل سوار افراد بغیر ہیلمٹ کے سفر سے گریز کر کے خطرناک حادثات سے بچ سکتے ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان،آئی جی خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری اور سی سی پی او پشاور عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حادثات سے بچانے کی خاطر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سوار افراد کیخلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی تھی جس کے دوران چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں ضلع بھر میں بغیر موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا ۔ ٹریفک پولیس پشاور نے 56 ہزار 600 سے زائد موٹر سائیکل سوار افراد کے چالان کئے ہیں ، جن سے جرمانہ کی مد میں 56 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے ہیں ٹریفک پولیس پشاورٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرانے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دلانے کی خاطر گاہے بہ گاہے تربیتی پروگرام کا انعقاد کرتی ہے ۔
تازہ ترین