• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی MQM بھی پابندی ہٹانے کا کہہ سکتے ہیں،نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے معاملے کے بعد بانی ایم کیوایم کہہ سکتے ہیں جب ٹی ایل پی سے پابندی ہٹا رہے ہیں تو میرے لیے بھی فیصلہ کریں۔

محکمہ خوراک میں اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ضمانت میں توسیع کے لیئے احتساب عدالت پہنچے ، نثار کھوڑو کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔

احتساب عدالت نے پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی 18 دسمبر تک 10 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔

پیشی کے بعد پی پی رہنما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا پرانا وطیرہ ہے یہ لوگ عوام کو مہنگا آٹا، پیٹرول، گیس اور بجلی فراہم کرکے ان کا خون چوس رہے ہیں ۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اس وقت ایم کیو ایم لندن کا تو کوئی ممبر موجود نہیں ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان البتہ موجود ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما نے کہا کہ بانی ایم کیوایم کہہ سکتےہیں جب ٹی ایل پی سے پابندی ہٹا رہےہیں تو میرے لیے بھی فیصلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوکر بھی پیپلزپارٹی نے بھی اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی تھی ہم اپنے طور پر پہلے بھی عوام کا ساتھ نبھاتے رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت 110 ہونی چاہیئے،حکومت 44 روپے فی لیٹر زیادہ پیسے لے رہی ہے۔

تازہ ترین