• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، نامعلوم افراد نے طلبہ کے لئے آنیوالی مفت کتابیں سمندر برد کردیں

گوادر(ایجنسیاں )گوادر میں نامعلوم افراد گورنمنٹ ہائی اسکول گوادر جدید کی درسی کتابیں سمندر میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

یہ کتابیں محکمہ تعلیم کی جانب سے سکول کے طلبہ کو مفت دینے کیلئے سکول بھجوائی گئی تھیں۔علاقہ مکینوں نے کتابیں ساحل پر پڑی دیکھ کر سمندر برد ہونے سے بچ جانے والی کتابوں کو محفوظ کرکے واپس سکول منتقل کردیا۔

ڈائریکٹر تعلیم بلوچستان عبدالواحد شاکر نے بتایا کہ محکمہ تعلیم نے یہ کتابیں بچوں کو مفت تقسیم کرنے کیلئے دی تھیں،محکمہ تعلیم نے ایکشن لیتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول گوادر جدید کے قائم مقام ہیڈ ماسٹر طارق علی کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین