• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدلتی دنیا میں قوانین اور قواعد و ضوابط بھی ترقی پسند ہونے چاہئیں، چیف جسٹس

بیجنگ (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتی اور ترقی کرتی ہوئی دنیا میں نہ صرف انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کی ترقی بلکہ قوانین اور قواعد و ضوابط بھی اختراعی اور ترقی پسند ہونے چاہئیں۔

یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کیلئے ہموار شاہراہ پر سفر کر رہے ہیں، سرمایہ کاری قوانین میں جدت بارے طاقتور مثال سی پیک معاہدہ ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں منعقدہ چین میں قانون کی حکمرانی سے متعلق بین الاقوامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مذکورہ فورم کا موضوع تھا بیلٹ اینڈ روڈ، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قواعد کی جدت اور بہتری۔ 

چین، روس، پاکستان اور دیگر ممالک کے مندوبین اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں نے کلاؤڈ میٹنگ کے ذریعے عالمی قوانین اور معیارات میں مربوط ہم آہنگی جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران " بیلٹ اینڈ روڈ" ممالک میں مستحکم معاشی و تجارتی تعلقات کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

تازہ ترین