سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) شوہر کی جانب سے دوسری شادی کرنے کا کہنے پر خود کشی کرنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میں محمد رمضان نے اپنی بیوی فوزیہ کو فون پر کہا کہ اس نے دوسری شادی کر لی ہے جس پر اسکی بیوی نے اپنے ہاتھ میں چھری اور ٹوکہ لے کر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے 10منٹ میں سچ بتا دوں ورنہ میں جان لے لونگی ،خاوند کی طرف سے جواب نہ ملنے پر فوزیہ نے پنکھے سے کپڑے کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی،7سال قبل محبت کی شادی کا انجام خود کشی کی صورت میں ہوا۔