• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: مزید 5 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے

صوبۂ پنجاب کے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں 5 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھر سے کورونا وائرس کے 80 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب نے بتایا کہ اس دوران صوبے میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 0 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 29 تشخیصی ٹیسٹ کیئے گئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کا مزید کہنا ہے کورونا وائرس کے لاہور میں 47 اور راولپنڈی میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین