• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، مزید 231 کورونا کیسز، شرح 1 فیصد سے کم ہو گئی


پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے، جبکہ کیسز کی شرح 1 فیصد سے کم ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 231 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 11 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 460 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 68 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 595 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 373 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 90 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 119 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 27 ہزار 688 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 33 ہزار 862 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 13 لاکھ 52 ہزار 792 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 89 ہزار 429 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 11 کروڑ 83 لاکھ 33 ہزار 360 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 78 لاکھ 4ہزار 912 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 73 ہزار 81 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 600 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 41 ہزار 720 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 972 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 790 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 275 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 948 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 506 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 741 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 391 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 358 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 400 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین