• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سیکیورٹی ڈویژن کے 500 پولیس اہلکاروں پر مشتمل اینٹی رائٹ فورس تشکیل

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی ہدایات پر 500 پولیس اہلکاروں پر مشتمل اینٹی رائٹ فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔

فورس کے قیام کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق کسی بھی صورت حال سے نمٹنا ہے۔ فورس کی تشکیل کا فیصلہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا تھا۔ یہ فورس ہنگامی حالات میں مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرے گی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس جو کہ ایس ایس یو کمانڈوز اور سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں پر مشتمل ہے جدید ترین اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہے اور اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال کا جواب دینے کے لیے 24 گھنٹے الرٹ رہیں گے۔

اس موقع پر کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ فورس شہر میں شرپسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، فورس کے اہلکار تربیت یافتہ اور جدید ترین آلات سے لیس ہیں۔

تازہ ترین