• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ماحولیاتی کانفرنس ختم، معاہدے پر اعتراضات سامنے آگئے 

گلاسکو (جنگ نیوز )اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس ایک مفاہمت پر ختم ہو گئی۔ یہ ڈیل 200اقوام کے درمیان طے پائی۔ اس میں طے کیا گیا ہے کہ کوئلے کے استعمال میں کمی لائی جائے گی۔ اس ڈیل میں سبز مکانی گیسوں میں کمی لانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کسی موسمیاتی سانحے سے خبردار کیا ہے۔ ہفتے کو COP26 میں معاہدے کے اعلان کے بعد انہوں نے اپنا ایک بیان جاری کیا اور ان سمجھوتوں پر روشنی ڈالی، جو معاہدے تک پہنچنے کیلئے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ʼڈیل ایک اہم قدم تو ہے مگر یہ کافی نہیں۔ تحفظ ماحول کیلئے سرگرم معروف سویڈش رضاکار گریٹا تھونبرگ نے اسے بیکار قرار دیا اور کہا کہ اصل کام کانفرنس کے حال سے باہر ہو رہا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ مستقبل قریب میں بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ یورپی کمیشن نے سمجھوتے کو ایک موقع سے تعبیر کیا۔ اس ڈیل میں درجہ حرارت میں اضافے کو ڈیڑھ ڈگری سے زائد دو ڈگری تک محدود رکھنے پر اتفاق رائے نہیں پیدا ہو سکا۔ شریک اقوام کا کہنا تھا کہ گلاسگو میں کچھ حاصل ضرورکیا گیا جو نا ہونے سے بہتر ہے۔ یہ بھی طے ہوا ہے کہ اگلی کانفرنس میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے کاربن گیسوں کے اخراج والی اقوام اپنا لائحہ عمل پیش کریں گی۔

تازہ ترین