• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 133، انتخابی خلاف ورزی پر کنول چوہدری پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ کی کل الیکشن کمیشن میں طلبی

لاہور(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر زاہد سبحانی نےاین اے 133لاہور میں انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے کل طلب کرلیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب کنول پرویز چوہدری کو مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کی انتخابی مہم میں شرکت کر نے پر نوٹس جاری کیا جبکہ رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور رکن صوبائی اسمبلی سید حسن مرتضیٰ کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار محمد اسلم گل کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کل 16نومبر کو وضاحت کے لئے طلب کرلیا۔

تازہ ترین