• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلے سے دبئی، ابوظبی ایرانی صوبہ ہرمزگان لرز اٹھے، شارجہ، عجمان بھی متاثر، ایک ہلاک

تہران(جنگ نیوز)زلزلے سے دبئی ، ابوظہبی، ایرانی صوبہ ہرمزگان لرز اٹھے، شارجہ، عجمان بھی متاثر،ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔6.2شدت کے زلزلے کا مرکز ایران تھا،ہری گھبراکر گھروں سے باہر نکل آئے،شدید خوف وہراس،ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، دبئی اور ابوظہبی میں 6.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کا مرکز ایران تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی اور ابوظہبی سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور طویل عمارتیں لرزنے لگیں۔ شام 4 بج کر 7 منٹ پر محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز ایران کے جنوبی علاقے میں تھا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد زلزلے کے جھٹکے دیگر پڑوسی ممالک میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے سے دبئی میڈیا سٹی اور دبئی اسپورٹس سٹی کی رہائشی عمارتیں لرز اٹھیں اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ایرانی صوبے ہر مزگان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس کی بندرگاہ کے قریب 6.3 اور 6.4 شدت کے 2 زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت سے عمارتیں لرز اٹھیں اور شہری گھبراکر گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی شدت کے باعث بجلی کا پول گرنے سے ایک شخص کے ہلاک ہونےکی اطلاعات ہیں۔ یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت6.3 اور 6.4 شدت ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز ساحلی شہر بندر عباس سے47کلومیٹر دور کا علاقہ تھا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین