سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ غلہ منڈی نزد گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول کی ایک دوکان کے گودام میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر 30منٹ کی مسلسل فائر فائٹنگ کے بعد فائر ریسکیورز نے قابو پا تے ہوئے پوری مارکیٹ کو آگ کی نذر ہونے سے بچا لیا۔مالک کے مطابق بروقت آگ پر قابو پا لینے کی وجہ سے 65لاکھ کا مزید نقصان ہونے سے بچ گیا جبکہ نقصان صرف 3لاکھ کا ہوا۔