پشاور (خبرایجنسی) پشاور کینٹ ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں سرگرم خطرناک افغان رہزن گروہ کا سراغ لگا لیا، یہ رہزن گروہ موبائل چھیننے، موبائل فونز آئی ایم ای آئی چینج کرنے اور چھینے گئے موبائل فونز افغانستان اسمگل کرنے میں ملوث ہے، گرفتار ملزمان میں سلیم، قاری عبیدالرحمان اور عارف جمیل شامل ہیں۔ ایس پی کینٹ زنیر احمد چیمہ نے بتایا کہ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔