• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا

پشاور(وقائع نگار) پشاور میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، اتوار بازار میں بھی عوام کو ریلیف میسر نہیں ہے،چینی،گھی اور آٹے کے ساتھ سبزیاں اور پھل بھی لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گئے ،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا سن کر شہری چکراجاتے ہیں پشاور میں مہنگائی کا طوفان بدستور عروج پر ہے۔ حکومتی دعوئوں کے باوجود آٹے اور چینی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں،20کلوآٹے کا تھیلا بدستور1400 روپے جبکہ چینی 130 فی کلو فروحت ہورہی ہے، دال اورچاول بھی مہنگے ہو گئے ہیں شہری پریشان ہیں اور کہتے ہیں عام مارکیٹ کی طرح اتوار بازار میں بھی عوام کور یلیف نہیں مل رہا، ٹماٹر 120،آلو70فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، کیلا فی درجن 90، سیب 150، امرود 140 اور انگور 170فی کلوہوگیا حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے اپنی جگہ لیکن ہوشربا مہنگائی نے پشاور کے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے۔
تازہ ترین